چیف جسٹس آف انڈیا کی ماں سے دھوکہ دہی ،ملزم گرفتار

   

ناگپور :مہاراشٹراکے ناگپور میں ایک معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا شرد بوبڈے کی والدہ کو ڈھائی کروڑ کا دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت ناگپور پولیس نے ایک جوڑے کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسکی بیوی سے تفتیش جاری ہے ۔ملزم کو 16 دسمبر تک پولیس تحویل میں دیا گیا ہے ۔ڈی سی پی نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا کیوں کہ اس کی تفشیش خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ چیف جسٹس کی ماں مکتا بوبڈے نے اگست میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی کہ وہ ناگپور کے آکاشوانی اسکوائر کے قریب واقع ایک موروثی جائیداد سیڈن لانز نامی ہال کی مالک ہیں ، جسے شادیوں اور دیگر تقاریب کیلئے کرایہ پر دیا جاتا ہے نیز اس جائیدادکی دیکھ بھال ملزم گھوش بحیثیت مینیجر گزشہ 12 برسوں سے اپنی بیوی کے کررہا تھا اور اسے تنخواہ کے علاوہ کمیشن دیا جاتا تھا ۔شکایت کنندہ کی عمر اور خرابی صحت کا فائدہ اٹھاتے ملزمین جوڑے نے مبینہ طور پر کرایہ سے حاصل والی آمدنی کی رسیدیں جعلی بنائیں اور رقوم کو بینک میں جمع نہیں کروایا۔