نئی دہلی۔ چیف منسٹرآندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کے نام مکتوب کے تنازعہ کے بعد سپریم کورٹ کالجیم نے 14 ڈسمبر کو اپنے اجلاس میں ریاست کے چیف جسٹس جے کے مہیشوری کے سکم ہائی کورٹ کو تبادلہ کی سفارش کی تھی۔ اس سفارش پر عمل کیا گیا ہے۔ سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے کے گو سوامی کو مہیشوری کی جگہ مقرر کیا جائے گا۔ سکم ہائی کورٹ کیلئے منظورہ ججوں کی تعداد 3 ہے جبکہ اے پی میں ججس کی تعداد 37 ہے۔ جگن نے چیف جسٹس کواپنے مکتوب میں ہائی کورٹ کی غیر جانبداری کی بحالی کیلئے مداخلت کی اپیل کی تھی جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کوجمہوری طور پر منتخبہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آلہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
