حیدرآباد 21 اپریل (پریس نوٹ) سی پی آئی نیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے ایک بیان میں کہاکہ یہ نہایت افسوسناک بات ہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات سپریم کورٹ کی ایک سابقہ ایمپلائی کی جانب سے عائد کئے گئے ہیں۔ ایک اہم عہدہ پر فائز شخص کو اس کی پروسیڈنگس سے دور رکھنا ہوگا تاکہ ان کے خلاف غیر جانبدارانہ فیصلہ کے لئے راہ ہموار ہو۔ چیف جسٹس آف انڈیا کو اس بنچ کا حصہ بالکل نہیں ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس کے لئے ضروری ہے کہ اس متنازعہ کیس کی یکسوئی تک رخصت حاصل کرلیں اور خاص کر عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھیں۔
