چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نےکہا:خواتین کا احترام کرتے ہیں،کبھی نہیں دیا زانیوں سے شادی کرنے کا مشورہ

,

   

Ferty9 Clinic

آبروریزی کے ایک معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے ایک تبصرہ ’اس سے شادی کرو گے‘ پر پیدا ہوئے تنازعہ پر چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، عدالت اور ایک تنظیم کے طور پر ہم ہمیشہ خواتین کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سماجی کارکنان نے اس پورے معاملے کو کیا آپ اس سے شادی کریں گے، کے تبصرہ کو غلط ضمن میں دیکھا، جس کے سبب ہی تنازعہ پیدا ہوا اور عدالت کی شبیہ کو نقصان پہنچا۔چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے کہا کہ اس عدالت نے خواتین کو ہمیشہ سب سے زیادہ عزت دی ہے۔ ہم نے اس سماعت میں بھی کوئی مشورہ نہیں دیا کہ تم شادی کرلو، ہم نے محض یہ پوچھا تھا کہ کیا تم شادی کروگے؟ اس معاملے میں پوری طرح سے غلط رپورٹنگ کی گئی۔ سی جے آئی نے کہا کہ ایک تنظیم اور عدالت کے طور پر ہمارا ہمیشہ ہی نسوانی حیثیت میں سب سے زیادہ احترام رہا ہے۔