حیدرآباد۔ 10 اکٹوبر ( یو این آئی ) تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ستیش چندرا شرما پیر کو حلف لیں گے ۔ پیر کو 11 بجے دن گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن راج بھون میں انہیں حلف دلائیں گی ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کالیجیم کی سفارش پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جسٹس شرما کو تلنگانہ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا ۔ جسٹس شرما کرناٹک ہائیکورٹ کے کارگذار چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کا بھوپال سے تعلق ہے ۔