حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیماکوہلی نے متحدہ ضلع رنگاریڈی میں نوتعمیر شدہ چار سیول جج کورٹس کا افتتاح انجام دیا۔انہوں نے ورچول طریقہ کار کے مطابق ان عدالتوں کا افتتاح انجام دیا۔ڈسرکٹ کورٹس پر پہلے سے موجود کام کے بوجھ کو کم کرنے کے حصہ کے طور پر کوکٹ پلی پرنسپل سینئر سیول جج کورٹ، ایڈیشنل سینئر سیول جج کورٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی۔اسی طرح ملکاجگری، ابراہیم پٹنم میں سینئر سیول جج کورٹس کا قیام عمل میں لایاگیاہے ۔