چیف جسٹس رمنا نے چیف منسٹر کے سی آر کی ستائش کی عدلیہ کیلئے اضافی عہدے منظور کرنے کا خیرمقدم

   

حیدرآباد۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر سپریم کورٹ این وی رمنانے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ ایسے وقت جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں سرکاری سطح پر جائیدادوں کو کم کرنے کی فراق میں ہے، کے سی آر نے عدلیہ کیلئے 4320 جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ جوڈیشل آفیسرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں سرکاری سطح پر کنٹراکٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں لیکن تلنگانہ حکومت نے مستقل جائیدادیں فراہم کی ہیں۔ چیف جسٹس نے کے سی آر کی ستائش کی اورکہا کہ حیدرآباد میں بین الاقوامی سطح کے مصالحتی اور میڈیشین سنٹر کے قیام کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا اعزاز کے سی آر کو حاصل ہے۔ حیدرآباد میں کئی عالمی اداروں نے اپنے مراکز قائم کئے ہیں۔ مصالحتی سنٹر کے قیام سے تنازعات کی عاجلانہ میں یکسوئی میں مدد ملے گی اور معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں سے بھی میڈیشن سنٹرس کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا عالمی مرکز مستحکم ہونے کے بعد دیگر ریاستوں میں شاخیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ جوڈیشل آفیسرس کی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ر