حیدرآباد: سپریم کورٹ چیف جسٹس این وی رمنا کے اعزاز میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیماکوہلی نے اپنی قیامگاہ پر کل شب عشائیہ ترتیب دیاجس میں اے پی چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کے بشمول ججس اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ججس کے دستخط کردہ کیلنڈر کوجسٹس ہیما کوہلی نے چیف جسٹس کو پیش کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ ان کا حیدرآباد سے خصوصی لگاو ہے ۔بعد ازاں ان کو تہنیت پیش کی گئی۔