چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو زیڈ پلس سکیورٹی

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کیس کے فیصلہ سے قبل چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو زیڈ پلس کی سکیورٹی دی گئی ہے ۔ جسٹس گوگوئی 5 رکنی دستوری بنچ کی قیادت کررہے ہیں ۔ ملک کی سب سے اعلیٰ ترین سکیورٹی میں سے ایک زیڈپلس سکیورٹی ہے ۔ اس سکیورٹی کو سنٹرل مسلح پولیس فورس کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے ۔ اسے ترجیحی طور پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی بھی حمایت حاصل ہے ۔ ایودھیا کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔