نئی دہلی: سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احاطہ میں چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی وداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جسٹس رنجن گوگوئی کے کام کا 15نومبرآخری دن تھا۔ اس وداعی تقریب میں کئی وکلاء نے شرکت کی۔ 64
سالہ رنجن گوگوئی 17نومبر کو چیف جسٹس کے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ گوگوئی کے بعد جسٹس ایس اے بوبڈے نئے چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ رنجن گوگوئی 3اکتوبر 2018ء کو چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیئے تھے۔ انہیں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے حلف دلوایا تھا۔ گوگوئی کی پیدائش آسام کے دلبرگڑھ میں ہوئی۔ وہ 46ویں چیف جسٹس آف انڈیا رہ چکے ہیں۔ انہیں نارتھ ایسٹ کے پہلے چیف جسٹس آف انڈیا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ آسام کے سابق وزیراعلی چندرا گوگوئی کے بیٹے ہیں۔