دہرادون: اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے اتوار کو گورنر ہاؤس، دہرادون میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی نو تعینات چیف جسٹس کماری ریتو بہری کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔چیف سکریٹری رادھا راتوری نے صدر جمہوریہ کی طرف سے جسٹس کماری ریتو کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر کرنے کا پاور آف اٹرنی پڑھ کر سنایا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گرمیت کور، کابینی وزیر ستپال مہاراج، ڈاکٹر دھن سنگھ راوت، رکن پارلیمنٹ نریش بنسل، پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھینو کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری آنند وردھن، نینی تال ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل آشیش نیتانی، قانونی مشیر امیت کمار سروہی، سینئر ججز، اعلیٰ حکام اور دیگر معزز مہمان موجود تھے ۔
