چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط

   

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 اور لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو دھمکی آمیز خطوط یکم اپریل کو بھیجے گئے تھے۔