چیف جسٹس نے یونیفارم سول کوڈکی تعریف کی

,

   

Ferty9 Clinic

چیف جسٹس آف انڈیاایس اے بوبڑے نے گوا میں یونیفارم سول کوڈ کی تعریف کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاہے کہ گوا کے پاس پہلے ہی وہی ہے جو آئین کے تیار کرنے والوں نے پورے ملک کے لیے تصور کیا تھا۔نوبھارت ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے اس کوڈ کے تحت انصاف کیا۔ چیف جسٹس پوروریم میں ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہاہے کہ میں نے یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں بات کرتے بہت سارے ماہرین سے سناہے۔میں ان تمام دانشوروں سے گزارش کروں گا کہ وہ یہاں آئیں اورنظام انصاف دیکھیں کہ یہ کیسا ہے۔جسٹس بوبڑے سپریم کورٹ میں جج مقرر ہونے سے قبل بمبئی ہائی کورٹ کی گوا بینچ کے چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں ان تین ججوں میں سے صرف ایک تھا جو اکثر گوا میں رہتا ہوں۔ میں نے یہ تبصرے سنے ہیں کہ جسٹس بوبڑے گوا کے جج ہیں۔ جب مجھے اس طرح بیان کیا جاتا ہے تو مجھے خوشی ہوتی ہے کیوں کہ میں بھی گوا ، اس کی ثقافت ، قدرتی رہائش ، موسیقی اور فٹ بال کا مداح ہوں۔سی جے آئی بوبڑے نے کہاہے کہ گوا بینچ کے سامنے مختلف قسم کے کیس آنے کے سبب اس کی انفرادیت ہے۔ اگر ملک میں کوئی بینچ موجود ہے جو آپ کو مختلف تجربات کے ساتھ کسی سپریم کورٹ کی طرح چیلنج کرتا ہے تو یہ گوا کا آئینی بنچ ہے۔