ہائیکورٹ میں تقریب۔ چیف منسٹر ‘ وزیر داخلہ و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) چیف جسٹس کی حیثیت سے راج بھون میں حلف لینے والے جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن نے ہائیکورٹ میں 13 ججس کو خود حلف دلایا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے جسٹس رادھا کرشنن کو چیف جسٹس تلنگانہ کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اس کے بعد ہائیکورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف جسٹس نے تلنگانہ کیلئے مختص کردہ 13 ججس جسٹس راگھویندرا چوہان، جسٹس راما سبرامنیم، جسٹس وینکٹ سنجے کمار، جسٹس رامچندرا راؤ، جسٹس راج شیکھر ریڈی، جسٹس نوین راؤ، جسٹس کودنڈا رام چودھری، جسٹس شیوشنکر راؤ، جسٹس شمیم اختر، جسٹس کیشو راؤ، جسٹس ابھینند شاولی، جسٹس امرناتھ گوڑ کو تلنگانہ ہائیکورٹ کے ججس کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اس تقریب میں چیف منسٹر کے سی آر، صدرنشین قانون ساز کونسل سوامی گوڑ، وزیرداخلہ محمد محمود علی، حکومت کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی، ڈی جی پی مہندر ریڈی، پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں میں انجنی کمار، مہیش بھگوت، تیج دیپ کور، کلکٹر حیدرآباد ایم رگھونندن راؤ کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ وکلاء اور ہائیکورٹ کے اسٹاف نے حلف لینے والے نئے ججس کو مبارکباد دی۔