چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے پر اکھلیش کی سخت مذمت

   

لکھنؤ ۔ 7 اکتوبر (یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، قبائل اور اقلیت) اب اس حد تک کی ذلت ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ پیر کو ایک وکیل نے عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس گوئی کی طرف جوتا پھینکنے کی کوشش کی تھی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے اسے ناکام بنا کر فوری طور پر عدالت سے باہر نکال دیا۔اکھلیش یادو نے واقعہ کے سلسلے میں ایکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ’’پی ڈی اے سماج کی بے عزتی کرنے والے ایسے جاہل لوگ دراصل اپنے گھمنڈ کے مارے ہوتے ہیں۔ ان کی برتری کی سوچ ہی نفرت کو جنم دیتی ہے۔