گمبھی رائوپیٹ ۔11 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاتیہ مالا ایکیتایدیکہ ضلع صدر سرسلہ دوسلا چندرم نے آخباری نمائندوں کو جاری بیان میں کہا کہ بھارت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گواے پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے گمبھی راو پیٹ بند کی اپیل کی گئی تھی۔دکانداروں، تاجروں اور مزدوروں نے رضاکارانہ طور پر بند میں حصہ لیتے ہوئے اسے کامیاب بنایا۔چندرم نے کہا کہ ایک دلت چیف جسٹس پر اعلیٰ ذات کے وکیل کا حملہ انتہائی قابلِ مذمت اور جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پسماندہ طبقات کو مضبوط نظریے کے ساتھ آگے بڑھ کر بہوجن قوم کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔اس موقع پر ضلع کوکنوینر ایگدندی سوامی، ملیال راجویر، ایڈ بویان راجو، منڈل ضلع نمائندہ پِٹل راگھو، صدر لکم بابو، گنے ناگر راجو، بار دھنراج، بنڈمیدی دیویا، شنِگارپْو نریش ورما، ٹیکومل راجو، ٹیکومل چکرادھر، ٹوڈیٹی سدرشن، نلا سری دھر، دارا شیواکمار، جی ڈی ویمشی، کداری سندیپ، کلتلا سرینواس، داسری چندرم، ایگدندی رام سوامی، اقبال بھائی، بسک ستییش، ٹیکومل راجنرس، ایگدندی ارجن، بنڈ راجو، ایگدندی روی، میڈیپلی ستییش، کلتلا رامولو اور دیگر شریک ہوئے۔
