چیف جسٹس کااہم تبصرہ،تنقیداوراحتجاج کی آوازجمہوریت کی مضبوطی کےلئے ضروری ہے

,

   

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی معاملے کی جذباتی مبالغہ آرائی سے ججوں کی رائے متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس جسٹس این وی رمنا نے یہ بات پی ڈی دیسائی میموریل لیکچر کو ورچوئل انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ججوں کو رائے عامہ کے جذباتی دلدل سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ، جسے سوشل میڈیا کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے۔ ججوں کو نوٹ کرنا ہوگا کہ بڑھتا ہوا شور حقوق کا عکاس نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاہے کہ میڈیا ٹرائل کیسز کا فیصلہ کرنے میں رہنما نہیں ہوسکتا۔ تنقید اور احتجاج کی آواز جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔ ایگزیکٹو (حکومت) دباؤ کے بارے میں بہت چرچا ہے۔ سوشل میڈیا کے رجحانات کس طرح اداروں کو متاثر کرسکتے ہیں اس بارے میں بحث شروع کرنا بھی ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں لیا جانا چاہیے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ، ججز اور عدلیہ کو مکمل طور پر الگ ہو جانا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہاہے کہ عدلیہ کو براہ راست یا بالواسطہ مقننہ یا ایگزیکٹو کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ بصورت دیگر قانون کی حکمرانی الجھن کا شکار ہوجائے گی۔