چیف سکریٹری بہارارون کمار کورونا سے فوت

   

پٹنہ : بہار کے چیف سکریٹری ارون کمار سنگھ جمعہ کو کووڈسے فوت ہوگئے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ارون کمار کو گزشتہ روز یہاں ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جبکہ وہ کورونا وائرس کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل انہیں سانس لینے میں دشواریاں پیش آئی جو بڑھتی گئی ۔ 1985 ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر بہار کیڈر کو /27 فبروری کو چیف سکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور وہ /31 اگست کو سبکدوش ہونے والے تھے ۔ ارون کمار کے علاوہ بعض دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی کورونا سے فوت ہوچکے ہیں۔