چیف سکریٹری سومیش کمار نے برہمانند ریڈی پارک میں پودا لگایا

   

حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کاسو برہمانند ریڈی نیشنل پارک بنجارہ ہلز میں ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر ایک پودا لگایا اور شجرکاری مہم کو فروغ دینے کی اپیل کی ۔ سومیش کمار نے پارک کے واکنگ ٹریک کا معائنہ کیا اور وزیٹرس کے لئے دی جارہی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ عہدیداروں نے ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ سے متعلق سرگرمیوں اور پارک کی ترقی کے اقدامات سے چیف سکریٹری کو واقف کرایا ۔ چیف سکریٹری نے تجرباتی بنیادوں پر ڈرون کے استعال کی ستائش کی ۔ اس موقع پر پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ آر شوبھا ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ایس سرینواس ، ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سدھانند ککریتی، ایم سی پرگین، ونئے کمار ، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ حیدرآباد ایم جے اکبر ، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ رنگا ریڈی سنیتا بھاگوت اور جنگلات کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔