چیف سکریٹری سومیش کمار نے ٹی ۔ ہب کا دورہ کیا

   


حیدرآباد۔یکم نومبر، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے کہاکہ حکومت ریاست میں صنعتوں کے قیام کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اور صنعتوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ چیف سکریٹری نے آج اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ٹی ۔ ہب کا دورہ کیا اور ورکشاپ میں شرکت کی۔ انہوں نے ٹی ۔ ہب کی جانب سے صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ نئی تخلیقات سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ چیف سکریٹری نے مختلف عوامی خدمات کے سلسلہ میں نئے اضافوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس سے عوام کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نئی ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن نے کہا کہ ٹی ۔ ہب نے سینکڑوں نئے تخلیقی پروگرام پیش کئے ہیں جس کے نتیجہ میں صنعتی اداروں کے قیام میں مدد ملی ہے۔ ٹی۔ ہب کے ذریعہ 2 ہزار سے زائد قومی اور بین الاقوامی اسٹارٹ اَپس کو نئی ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کیا گیا۔ تلنگانہ اکیڈیمی فار سائینس اینڈ ٹکنالوجی نے نئی تخلیقات میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ر