حیدرآباد ۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج گاندھی ہاسپٹل کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہاسپٹل کی لایبریری بلڈنگ میں 160 بستروں کے ساتھ قائم کردہ کوویڈ وارڈ کا معائنہ کیا ۔ اس وارڈ کا عنقریب آغاز ہوجائے گا ۔انہوں نے ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ سے ملاقات کی اور علاج کی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا ۔ انہوں نے بہتر خدمات کیلئے ڈاکٹرس اور عملہ کی ستائش کی ۔ چیف منسٹر نے آکسیجن جنریشن پلانٹ کا معائنہ کیا جو آج سے کارکرد ہوا ہے ۔ روزانہ 4 میٹرک ٹن آکسیجن کی تیاری کی گنجائش ہے ۔ جس سے 400 مریضوں کی ضرورت کی تکمیل ہوگی ۔ انہوں نے صحت و صفائی ، اسٹریٹ لائیٹنگ اور آکسیجن پائپ لائین کا بھی معائنہ کیا ۔ سومیش کمار نے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایات دی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس انجنی کمار ، ہیلت سکریٹری رضوی ، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار ، کمشنر بلدی نظم و نسق ست نارائنا ، ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن رمیش ریڈی و دیگر موجود تھے ۔