حیدرآباد: چیف سیکریٹری تلنگانہ سومیش کمارکورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور معائنہ کے دوران ہوئی توثیق کے بعد انہوں نے گذشتہ چند یوم کے دوران اُن سے رابطہ میں آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان میں کوئی علامات پائی جا رہی ہیں تووہ فوری اپنا معائنہ کروائیں اور قرنطینہ اختیار کرلیں۔چند یوم قبل انہوں نے کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ لیا تھا۔چیف سیکریٹری کو کورونا وائرس کی توثیق کے بعد ان سے رابطہ میں آنے والے عہدیداروں کی جانب سے اپنے معائنہ کے لئے اقدامات کئے جا نے لگے ہیں ۔