چیف سکریٹری محترمہ سانتھی کماری کی علم مبارک پر ڈھٹی کی پیشکشی

   

حیدرآباد۔18جولائی (سیاست نیوز) چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ سانتھی کماری نے یوم عاشورہ کے موقع پر گذشتہ یوم بی بی کے علم کے جلوس کے دوران تاریخی چارمینار پر محکمہ پولیس کی جانب سے بنائے گئے شہ نشین کے ذریعہ بی بی کے علم کو ڈھٹی پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں محترمہ سانتھی کماری نے ذرائع ابلاغ نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یوم عاشورہ کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کی راست نگرانی کے لئے وہ بی بی کے علم کا مشاہدہ کرنے کے لئے چارمینار پہنچی ہیں اور انہوں نے اس موقع پر تاریخی بی بی کے علم پر ڈھٹی پیش کی جو کہ ان کے لئے ایک جذباتی لمحہ تھا۔3