چیف سکریٹری کی دیہی ترقی پر ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس

,

   

Ferty9 Clinic

انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی ہدایت، مارکٹس کیلئے اراضیات کی نشاندہی
حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں پٹنا پرگتی اور رعیتو ویدوکا کے کاموں کا جائزہ لیا۔ 17 اضلاع کے لئے ایڈیشنل کلکٹرس کے لئے تقرر کے پس منظر میں یہ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی تاکہ حکومت کی اسکیمات پر موثر عمل آوری ہو۔ چیف سکریٹری نے کلکٹرس کو بتایا کہ میونسپالٹیز ایکٹ کے تحت مواضعات میں انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی سہولت حاصل ہے ۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ شخصی طور پر صحت و صفائی اور جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائے۔ رعیتو ویدوکا پروگرام کے تحت کلکٹرس سے کہا گیا کہ 18 جولائی سے کسانوں کی بھلائی کی اسکیمات میں تیزی پیدا کریں۔ رعیتو ویدوکا کے تعمیری کام 10 اکتوبر تک مکمل کرلئے جائیں۔ اس اسکیم کے تحت گوداموں اور اسپیشل فوڈ پراسیسنگ زونس کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی کی جائے گی ۔ مہاتما گاندھی ضمانت روزگار اسکیم کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع کلکٹرس سے کہا گیا کہ وہ چیف منسٹر کی ترجیحات کے مطابق کام کریں۔ ویڈیو کانفرنس میں اروند کمار آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق، جناردھن ریڈی آئی اے ایس سکریٹری اگریکلچر ، سندیپ کمار سلطانیہ آئی اے ایس سکریٹری پنچایت راج ، لوکیش کمار آئی اے ایس کمشنر جی ایچ ایم سی اور دیگر عہدیدار شریک تھے ۔