چیف سکریٹری کی نئے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

   

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے مختلف اضلاع کے نئے کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرکے دھرانی پورٹل و دیگر امور پر معلومات حاصل کی اور انہیں مشورے دیئے۔ چیف سکریٹری نے نئے کلکٹرس کو بتایا کہ دھرانی پورٹل چیف منسٹر کے سی آر کی اختراع ہے۔ اراضیات مسائل کی یکسوئی کیلئے ریاست میں نیا نظام متعارف کرایا گیا ۔ اس طرح کا نظام ملک کی کسی ریاست میں نہیں ہے۔ دھرانی پورٹل سے اب تک ریاست میں ایک سال کے دوران 8 لاکھ سے زائد لین دین ہوئی ہے۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ دھرانی آپریٹنگ سسٹم آن لائن بکنگ پر منحصر ہے۔ کلکٹرس کی ذمہ داری ہیکہ وہ دھرانی نظام پر بہتر انداز میں کام کریں۔ زیرالتواء شکایتوں کی یکسوئی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سومیش کمار نے کہا کہ عصری۔ ٹکنیکی سہولتوں سے شفاف انداز میں کام کرنے دھرانی پورٹل تیارکیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ دھرانی کی شکایتوں کے حل کرنے کی تفصیلات بتائی۔ N