گوہاٹی : چیف منسٹرآسام کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ متنازعہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں پر ’اجمل کے لوگوں‘ کا قبضہ ہوجائے گا جس پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آسام کی سیاسی جماعت اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کی جانب سے اجمل فاؤنڈیشن کے ذریعہ مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ دی جاتی ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اگر ہم تعلیم کو ترجیح نہیں دیں گے تو آسام کی میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹیں کون لے گا؟ اجمل کے لوگ‘۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے پڑھنے اور سیٹیں لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بیس تیس فیصد لے لو، لیکن اگر وہ سب لے لیں گے تو ہمیں اس سے تکلیف ہو گی۔
پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان!
نئی دہلی : جاریہ سال کے اواخر تک ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر مرکزی حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا منصوبہ ہے ۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اگست سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے اور مرکزی وزارت پیٹرولیم اس سلسلے میں تیل کمپنیوں سے درخواست کرے گی۔ مرکز مالی سال 2023-24کی پہلے سہ ماہی میں تیل کمپنیوں کی آمدنی بہتر ہونے کی امید کے ساتھ کمپنیوں کو قیمتیں کم کرنے کا مشورہ دے گا۔ خام تیل کی موجودہ قیمتوں اور پیداوار کی بنیاد پر اگست سے پٹرول اور ڈیزل پر 4-5 روپے کی رعایت کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 سے 5 روپے کی کمی ہوسکتی ہے ۔
جبکہ ڈیزل پر 4 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے ۔