شمس آباد۔/12 فبروری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کا چیک متاثرہ خاتون ممتاز بیگم کے حوالہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ غریب عوام جو اپنا علاج نہیں کرواسکتی ایسے افراد کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ مدد کی جارہی ہے۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔