پسماندہ و اقلیتی نوجوانوںکو روزگار کیلئے3لاکھ روپئے تک مالی امداد کی اسکیم ‘5اپریل تک ادخال درخواست کی سہولت ‘ عبیداللہ کوتوال کی پریس کانفرنس
محبوب نگر۔16مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹرریونت ریڈی ایک انقلابی شخصیت ہیںجو کمزور طبقات کی تمام شعبوںمیںترقی و فلاح کیلئے تاریخی اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم ایف سی کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال نے کیا ۔ وہ ہفتہ کے دن ضلع کانگریس کے دفتر میںایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ یاستی حکومت راجیو یوواوکاس یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان کو3لاکھ روپئے تک مالی امداد فراہم کرنے کاارادہ رکھتی ہے ۔اسکیم کے تحت ایس سی ‘ایس ٹی ‘ بی سی اوراقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 5لاکھ بیروزگارنوجوانوںکوخودمکتفی بنانے کیلئے6 ہزارکروڑروپئے مختص کیے ہیں۔اس اسکیم کا نوٹیفکیشن15 مارچ کوجاری کیاگیا۔5اپریل تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ تنقیح اور انتخاب کا عمل 6 اپریل تا 31مئی تک ہوگا ۔ گرانٹ ڈاکیومنٹس 2جون کو تقسیم کیے جائیںگے ۔ انہوںنے اس موقع پر اقلیتی طبقہ کیلئے800کروڑ مختص کرنے پراطمینان کااظہارکیا۔ انہوں نے بی آرایس کی سابق حکومت پرنکتہ چینی کی کہ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اوراقلیتی کارپوریشنوںکومحروم رکھاگیا ۔ انتخابی فائدے کیلئے برائے نام چیئرمین مقرر کرکے ناکافی فنڈس فراہم کیے ۔ انہوںنے واضح کیا کہ کانگریس حکومت غربت کے خاتمہ کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے‘ پسماندہ طبقات کے لوگوںمیںخودانحصاری پیدا کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے ۔ پریس کانفرنس میں ریاستی جنرل سکریٹری ونودکمار‘ممتازقانون داں و سینئر قائد پی وینکٹیش ‘میڈیا کنوینر سی جے بنہر‘راملویادو‘ ناگراج ودیگر قائدین وکارکنان موجودتھے ۔