چیف منسٹرس سے کے سی آر کی ملاقات بی جے پی کے ایجنڈہ کا حصہ

   

کانگریس کے قریب سیاسی پارٹیوں کو دور کرنے کی کوشش ، چیف منسٹر کے مہاراشٹرا دورہ پر محمد علی شبیر کا ردعمل

کاماریڈی : سینئر کانگریسی قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے آج کاماریڈی میں کانگریس پارٹی کے وارڈ آفس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں کے سی آر ناکام ثابت ہوئے ہیں لیکن اپنے ارکان خاندان کو روزگار فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ۔ سنہرے تلنگانہ صرف کے سی آر کے قائدین کو حاصل ہوا ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے مہاراشٹرا کے دورہ پر کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ یو پی اے میں شامل چیف منسٹر سے ملاقات کررہے ہیں۔ لیکن این ڈی اے کے چیف منسٹر سے ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں ۔ صرف کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرنے والے پارٹیوں کے چیف منسٹر سے ملاقات کررہے ہیں ۔ یہ بھی ایک بی جے پی این ڈی اے کا ایجنڈا ہے تاکہ کانگریس میں شامل پارٹیوں کو کانگریس سے دور کیا جاسکے ۔ مسٹر محمد علی شبیر نے برقی بلز میں اضافہ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ برقی بلز میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کرتے ہوئے دوسری جانب ڈبل ، ٹریبل بلز ڈالا جارہا ہے اور یہ سراسر غلط ہے ، کانگریس پارٹی اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور محمد علی شبیر نے کہا کہ برقی بلز برقی ڈیولپمنٹ کے نام پر وصول کرنا سراسر غلط ہے اور کانگریس پارٹی خاموش تماشائی نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں راشن شاپس پر 9 خوردنی اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اب صرف چاول کے سوا دیگر کوئی بھی اشیاء مہیا نہیں ہے ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں ان کے بعد تمام افراد کو راشن کارڈز فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں کئی مسائل حل طلب ہیں اور ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ ٹی آر ایس ۔ بی جے پی دونوں ملکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کئی معمر افراد وظائف کے لئے چکر کاٹ رہے ہیں اور بیروزگار نوجوان روزگار کے لئے منتظر ہیں ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں ان کے بعد نوجوان طبقہ کو روزگار فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔ کانگریس پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ سے ٹی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ا موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینواس راؤ ، ٹاؤن کانگریس صدر راجو ، ارکان بلدیہ سید انور احمد ، محمد اسحق شیرو ، گیانیشوری روی پرساد ، شیوا کمار ، اقلیتی سیل کے صدر محمد سراج الدین ، اقلیتی قائدین ، محمد سرور ، بی اکبر حسین و دیگر موجود تھے ۔