چیف منسٹرکی سالگرہ پرمریضوں میں پھلوں کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی ۔8نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مٹ پلی میں کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی انچارج جواڑی نرسنگ رائوکی ہدایت پرپارٹی آفس میں کانگریس پارٹی ٹائون صدر جٹی لنگم کے ہاتھوں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے جنم دن کے موقع پرکیک کاٹاگیا۔ بعدازاں سرکاری دواخانہ کے روبرومریضوں میں میوہ پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس دوران انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے ۔چیف منسٹر کی توجہ پسماندہ طبقات کی ترقی اور ان کی خوشحالی پرمرکوز ہے ۔ اس موقع پرپارٹی قائدین منڈل صدرپتی ریڈی انجی ریڈی ‘عبدالحفیظ ایڈوکیٹ‘ سرینواس ‘ ایرولہ ہنڈمانڈلو‘راجہ ریڈی‘ پیپراراجیش ‘رام پرسادچرلہ پلی راجیشور گوڑ‘ پودری نرساگوڑ‘کومولہ سنتوش ریڈی ‘عبدالمقیم ‘محمد شکیل ‘ شنکر‘ ڈاکٹر ناگابھوشن ‘ادے پورمنا‘ ستیا نارائنا‘ مادھواریڈی ‘ سیدمخدوم محی الدین اوردیگرموجودتھے ۔