چیف منسٹرکے سی آر پر بھونگیر کو نظر انداز کرنے کا الزام

   

حیدرآباد۔11 ۔ فروری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بھونگیر علاقہ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے 15 مرتبہ یادگیر گٹہ کا دورہ کیا لیکن ایک بار بھی بھونگیر نہیں آئے اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی منظوری دی ۔ بھونگیر کو چیف منسٹر کی جانب سے نظر انداز کرنا باعث افسوس ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ گرام پنچایتوں اور میونسپلٹیز کے لئے حکومت کو فنڈس جاری کرنے چاہئے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے دستور کو بدلنے کا مطالبہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ بہتر ہوتا کہ کے سی آر اپنے بیان کو واپس لے لیتے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو پرگتی بھون اور سکریٹریٹ کامپلکس کی طرح حیدرآباد میں امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب میں دلچسپی لینی چاہئے۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے پروگرام میں انہوں نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے شرکت کی لیکن کوئی بھی متنازعہ بات نہیں کہی۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آلیر اور بھونگیر اسمبلی حلقوں کے مسائل سے چیف منسٹر کو واقف کرایا گیا۔ ر