چیف منسٹرکے ہاتھوں خواتین میں سیونگ مشینوں کی تقسیم

   

محبوب نگر۔18جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز اپنے دورہ محبوب نگرکے دوران اندرماں مائناریٹی مہیلاشکتی اسکیم کے تحت خواتین میںسیونگ مشینیں تقسیم کیے ۔ ٹی جی ایم ایف سی کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال نے اس ضمن میں چیف منسٹرکا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ خواتین کو روزگارکی فراہمی کی سمت میں یہ ایک مثبت قدم ہے۔ اب غریب اور تربیت یافتہ خواتین عزت اور وقار کے ساتھ خود مکتفی ہوجائیںگی۔اسکیم کے تحت جملہ گیارہ سومشینوں کی تقسیم عمل میںلائی گئی ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء دامودر راج نرسمہا‘جوپلی کرشنا رائو‘ واکیٹی سری ہری ‘ محمداظہرالدین ‘اراکین پارلیمنٹ ڈی کے ارونا‘ ملو روی‘ ضلع کلکٹر وجیندر بوئی ‘ضلع ایس پی جانکی دھراوت ‘ضلع کے ارکان اسمبلی ‘ قائدین اور کارکنان بڑی تعدادمیںموجود تھے ۔