چیف منسٹر آج سنگاریڈی میں میگا ہاوزنگ کالونی کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل 22 جون کو حیدرآباد کے مضافات میں میگا ہاوزنگ کالونی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اس کالونی کو نہ صرف ملک بلکہ ایشیاء کی مثالی کالونی قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر نے عوام کے خوابوں کی تکمیل کی ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ کالونی سنگاریڈی کے کلور علاقہ میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس کالونی کے تحت 15660 ڈبل بیڈ روم مکانات ہیں اور کالونی 145 ایکر پر محیط ہے۔ کالونی میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ چیف منسٹر جمعرات کو یہ کالونی عوام کے نام معنون کریں گے۔ معاشی طور پر پسماندہ طبقات کیلئے 1489 کروڑ کے مصارف سے یہ کالونی تعمیر کی گئی۔ چیف منسٹر سنگاریڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ر