چیف منسٹر آج میدک سے بی آر ایس کی انتخابی مہم کا عملاًآغاز کریں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /22 اگست (سیاست نیوز) سربراہ بی آر ایس و چیف منسٹر کے سی آر پارٹی کے 115 امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد /23 اگست کو میدک میں مختلف ترقیاتی پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز کریں گے ۔ ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے آج میدک پہونچکر انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ اور ایس بی آفس کے افتتاحی پروگرامس اور پارٹی کے ہیڈ آفس کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں میدک رکن اسمبلی کے کیمپ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹرکا دورہ میدک کافی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی ، مقامی رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی ، رکن قانون ساز کونسل ڈی سرینواس کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کی خصوصی حکمت عملی سے اپوزیشن کے ہوش اڑگئے ہیں ۔ 115 امیدواروں کا اعلان کرنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر پہلی مرتبہ میدک کا دورہ کررہے ہیں جس سے پارٹی کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ چیف منسٹر کی منصوبہ بندی سے اپوزیشن کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ہے ۔
ضلع میدک کے 10 اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے چیف منسٹر کو تحفہ میں پیش کیا جائے گا ۔ ملک کے 16 ریاستوں میں بیڑی مزدور ہے مگر ان کی ۔ فلاح و بہبود کیلئے صرف ریاست تلنگانہ میں کام کیا جارہا ہے ۔ معذو رین کو ماہانہ 4016 روپئے پنشن فراہم کرنے کا چیف منسٹر آغاز کریں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کے پاس لیڈر نہیں ہے اور بی جے پی کے پاس کیڈر نہیں ہے ۔ بی آر ایس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے چیف منسٹر کو ایک نئی طاقت عطا کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے اسکیمات کی بی جے پی تقلید کررہی ہے ۔ ہریش راؤ نے کانگریس میں ٹکٹ فروخت کرنے کا کلچر ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں جن فلاحی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے وہ اسکیمات بی جے پی اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں موجود نہیں ہے ۔ دونوں جماعتیں حکومت کے خلاف من گھڑت جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن تلنگانہ کے عوام بہ شعور ہیں ۔ کانگریس اور بی جے پی کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہے ۔ بی آر ایس کو مسلسل تیسری مرتبہ کامیاب بناتے ہوئے فلاحی اسکیمات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی پیدا کرنے کے معاملے میں چیف منسٹر سے تعاون کریں گے ۔ ہریش راؤ نے چیف منسٹر کو آشیرواد دیتے ہوئے بی آر ایس کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔ن