انتظامات مکمل ، مختلف ہاسپٹلس کا افتتاح اور ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
کڑپہ۔/22 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر جگن موہن ریڈی کل 23ڈسمبر سے اپنے آبائی ضلع کڑپہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ضلع کلکٹر کڑپہ وجیا راما راجیو نے چیف منسٹر کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر 23 ڈسمبر کو صبح 10:30 بجے بذریعہ خصوصی طیارہ کڑپہ ایر پورٹ پہنچیں گے۔10:45 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع کے گوپاورم منڈل کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔11:05 بجے سے 11:20 بجے تک پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ 11:55 بجے کو ہائی پور لیامی نیٹ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں موجود کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ 12:45 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر کڑپہ Rims کے لئے روانہ ہوجائیں گے جہاں پر وائی ایس جگن موہن ریڈی وائی ایس آر سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل، مینٹل ہاسپٹل، کینسر ہاسپٹل، ایل وی پرساد ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی راجہ ریڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں وہ کڑپہ کلکٹریٹ پہنچ کر معذور افراد میں تین پہیوں کے اسکوٹر تقسیم کریں گے۔ 3:48 بجے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جنکشن پر سڑک کی نئی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔ کوٹی ریڈی سرکل پر بنائے گئے نئے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے۔ 4:05 بجے کڑپہ سات روڈ سرکل کا افتتاح کریں گے۔ وہاں سے کڑپہ اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں پر وہ انٹر نیشنل ہاکی کورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 5 بجے شام بذریعہ ہیلی کاپٹر وہ پولی ویندولہ میں واقع اڈوپل پایا کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔24 ڈسمبر کو پولی ویندولہ میں ہی قیام کریں گے اور مقامی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ 25 ڈسمبر کو کرسمس کے موقع پر پولی ویندولہ CSI چرچ میں پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 11:30 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر کڑپہ کیلئے روانہ ہوکر 12 بجے کڑپہ پہنچیں گے۔ وہاں سے بذریعہ خصوصی طیارہ وجئے واڑہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔