بی جے پی قائدین جی کشن ریڈی ۔ بنڈی سنجے عوام سے معذرت خواہی کریں ۔ وزیر برقی جگدیش ریڈی
حیدرآباد : /15 فبروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر آگ کا شعلہ ہے ۔ انہیں چھونے کی کوشش نہ کریں ورنہ جھلس جائیں گے ۔ آج ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ انتباہ دیا ۔ اس موقع پر گورنمنٹ وہپ ایم ایس پربھاکر کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ برقی اصلاحات پر چیف منسٹر کے سی آر نے جن خدشات اور نقصانات کا اظہار کیا ہے وہ غلط ہونے کا جی کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کوئی ثبوت پیش کریں ۔ مرکزی حکومت اصلاحات کے نام پر زرعی شعبہ ۔ کسانوں اور عوام کو جو نقصانات پہنچارہی ہے ۔ بی جے پی قائدین پہلے اُس کیلئے تلنگانہ کے عوام سے معذرت خواہی کریں ۔ مرکزی حکومت نے /27 اپریل 2021 ء کو برقی پالیسی ریاست کو روانہ کی ہے ۔ جس میں مرحلہ واری اساس پر تمام شعبوں میں پری پیڈ میٹرس لگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مالی امداد کیلئے مرکزی حکومت نے برقی اصلاحات کو لازمی قرار دیا ہے ۔ مرکز کی تجویز کردہ برقی اصلاحات کو قبول کرنے سے انکار کرنے پر تلنگانہ کو سالانہ 5 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہورہا ہے ۔ زرعی پالیسیوں کو برقی میٹرس لگانے یا برقی شعبہ کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے والی ریاستوں کو مرکزی حکومت مالی امداد دینے کا الزام عائد کیا ۔ چیف منسٹر نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مرکز کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی ۔ جگدیش ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کے لب و لہجہ پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے اعتراض کو مضحکہ خیز قرار دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ بی جے پی کے قائدین کس لہجے میں بات کررہے ہیں ۔ پہلے اس کا محاسبہ کریں ۔ ن