چیف منسٹر اروناچل پردیش کیخلاف عصمت ریزی کا مقدمہ خارج

   

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اروناچل پردیش کے چیف منسٹر پیما کھنڈو کے بشمول چار افراد کی جانب سے 2008 ء میں ایک عورت کی اجتماعی عصمت ریزی کے الزام سے متعلق مقدمہ کی سماعت سے انکار کردیا اور اس ضمن میں درخواست گذار کی طرف سے شکایت کرنے میں غیرمعمولی تاخیر پر سوال اُٹھایا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ نے اس عورت کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی اجازت دی۔