چیف منسٹر اسٹالن کا دورۂ امریکہ

   

چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے منگل کی رات امریکہ روانہ ہوں گے ۔ اسٹالن 17 دن کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے اور 12 ستمبر کو واپسی متوقع ہے ۔ وہ امریکہ میں موجود تمل باشندوں سے بھی ملاقات اور بات چیت کریں گے ۔