سوریاپیٹ:8/ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلی کا ریلیف فنڈ مصیبت میں مبتلا لوگوں کے لیے بہت نفع بخش اسکیم ہے۔ وزیر موصوف نے منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ اسمبلی سوریاپیٹ کے 335 لوگوں کو 45 لاکھ کروڑ روپے کے سی ایم ریلیف فنڈ چیکس حوالے کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر جگدیش ریڈی نے کہا کہ سی ایم ریلیف فنڈ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لئے بہترین نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کے سی آر غریبوں کے لئے بہت سی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کررہے ہیں۔سی ایم کے سی آر عوامی بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ریلیف فنڈ، آسرا پنشن اور کلیان لکشمی غریبوں کے لیے بہترین تحفے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے غریبوں کو کارپوریٹ علاج مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں بھی سی ایم ریلیف فنڈ صرف چند لوگوں کو دیا جاتا تھا۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی پہل پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت ہر مصیبت زدہ کو چیکس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریبوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔جگدیش ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کا مشن غریبوں کی فلاح و بہبود ہے۔ اس موقع پر MPP ZPTCs، سرپنچ MPTCs، گاؤں اور وارڈ کے صدر، وارڈ کونسلرز اور عوامی نمائندے موجود تھے۔