چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے سجن پلی سے تعلق رکھنے والی گنگووا کو سرپنچ پوچیا نے وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظور ہوئی امداد کا چیک حوالے کیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد رکن شمیم النساء بیگم ، وٹھل نائب سرپنچ رویندر گور اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل سداشیونگر کے کپریال علاقہ سے تعلق رکھنے ہنڈماتلو گو بھی وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے منظور کیا گیا امدادی چیک تقسیم کیا گیا ۔ منڈل گندھاری کے گولاڈی تانڈا سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کسان بیرمل کو مختلف عوامی نمائندوں نے مل کر مالی امداد حوالے کی ۔ دو دن قبل ہی اس کسان کی چار ایکڑ کی کپاس کو کسی نے آگ لگاتے ہوئے نذر آتش کردیا تھا ۔ جس سے اس کسان کو نقصان ہونے سے مقامی پریشد صدر رادھا زیڈ پی ٹی سی شنکر نائیک شامل ہیں ۔

ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
پرگی ۔ ضلع وقارآباد پاسومی باسو نے عہدیداروں کو ہدایات دی کہ 15 نومبر تک ضلع کے تمام تعمیر ہونے والے رائیتو ویدیکا عمارتوں کی تکمیل کی جائے ۔ رائیتو ویدیکا عمارتوں ، پلے پرگرتی اور دیگر کاموں سے متعلق ایم پی ڈی او پنچایت عہدیداروں کو رائیتو عمارتیں تعمیری کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔