جگتیال: جگتیال رکن اسمبلی ایم سنجے کمار نے آج اپنے کیمپ آفس پر شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے 43 افراد میں 20 لاکھ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظور کردہ امدادی چیکس کو مستحقین میں تقسیم کیا گزشتہ روز بھی تقریبا 22 لاکھ روپئے کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظور کردہ امدادی چیکس کو 63مستحقین میں تقسیم کیا، اس موقع پر ضلع پریشد چیرمین داوا وسنتا سریش کے علاوہ دیگر عوامی منتخب نمائندے اور دیگر قائدین مرتضی علی، جاوید، سلطان احمد اور دیگر موجود تھے۔