چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

آتماکور ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور بلدیہ چئیرپرسن گایتری روی کمار یادو نے آج آتماکور کے قریب موضع مولہ مولا کے مقیم وینکٹما نامی خاتون کو رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے امدادی رقم 22000 ہزار روپیوں کی چیک کی تقسیم کی گئی ۔ حکومت تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندراشیکھر راؤ کی جانب سے پرائیوٹ دواخانوں میں علاج کروانے والوں کو 25 فیصد رقم وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے امداد کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی منڈل صدر روی کمار یادو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عوام کی خدمت کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے اس موقع پر وائس چیرمین وجے بھاسکر ریڈی، مارکیٹ کمیٹی وائس چیئرمین وینو ریڈی، زوجہ کونسلر شیخ محسن الدین، محمد شریف کے علاوہ دیگر موجود تھے۔