چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی تعلقہ مدھول انچارج و سابقہ ایم ایل اے بھوسلے نارائن راؤ پٹیل نے اپنی قیامگاہ کملا کاٹن فیکٹری بھینسہ میں تعلقہ کے مختلف مواضعات کے دس استفادہ کنندگان میں علاج و معالجہ کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے منظورہ سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم کیے استفادہ کنندگان نے تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور متحدہ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی انچارج و ریاستی وزیر سیتااکا سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین جن میں سدرشن ریڈی ، محمد شفیع ، سرینواس ، اوم پرکاش ، نریندر ، پرکاش ، سداشیو پٹیل اور دیگر موجود تھے۔