چیف منسٹر اور وزیر داخلہ کی تصاویر کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر اور وزیر داخلہ کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کے خلاف چادر گھاٹ پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت گذار سید لائق علی جو پیشہ سے وکیل بتائے گئے ہیں نے کہا کہ اس حرکت سے تلنگانہ عوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مبینہ طور پر تلنگانہ عوام کی دل آزاری کی گئی ہے۔ شکایت گذار کے مطابق چیف منسٹر اور وزیر داخلہ کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قابل اعتراض اور دل آزار فقرے کہے گئے ۔ پولیس چادر گھاٹ مصروف تحقیقات ہے۔