چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ :درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع

   

پداپلی 20/ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود، پداپلی محمد معراج محمود نے آج اپنے جاری کردہ صحافتی بیان کے ذریعہ مطلع کیا کہ چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کے لئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع کی گئی ہے، خواہشمند اہل امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر و کمشنر برائے محکمہ اقلیتی بہبود، حیدرآباد کے احکامات کے بموجب پداپلی ضلع کہ غریب اقلیتی طلباء و طالبات کو وزیراعلیٰ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انجینئیرنگ میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے پوسٹ گریجویشن کیلئے اور پی ۔ جی میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ تعلیم کیلئے یکم جنوری تا 31جولائی2023 بیرون ملک کے یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء وزیراعلیٰ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت اسکالرشپ، مالی امداد کی منظوری کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست گزار طلباء کی خاندانی سالانہ آمدنی 5 لاکھ کے اندر ہونی چاہئے۔امریکہ، U.K، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، فرانس، جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ یا جنوبی کوریا کے یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کئے ہوں اور ماباقی اہلیتی شرائط ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ لہذا اہل اقلیتی طلباء 25ستمبر، شام 5.00 بجے کے اندر بذریعہ آن لائن ویب سائٹ www.telanganaepass.cgg.gov.in پر درخواست داخل کریں اور متعلقہ اصلی اسنادات کے ساتھ 3 زیراکس کاپیز کے سیٹس 30ستمبر، شام 5.00 بجے کے اندر ضلع دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبود، پداپلی میں داخل کریں۔ پداپلی ضلع کہ اقلیتی طلباء کو اس زرین موقع سے مکمل طور پر مستفید ہونے کی ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود نے اپیل کی۔