چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ کیلئے بذریعہ آن لائن درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد /28 نومبر ( پریس نوٹ) ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود حیدرآباد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی سال 2021 ( اسپرنگ سیزن اور فال سیزن ) کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود ، ریاست تلنگانہ کی جانب سے بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم ( پوسٹ گریجویٹ / ڈاکٹریٹ ) کی حصولی کیلئے اقلیتی طلباء و طالبات سے چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت بذریعہ آن لائن درخواستیں طلب کی جاری ہیں ۔ جس کیلئے آدھار کارڈ ، طلباء و طالبات کی عمر بتاریخ 26 اکٹوبر 2021 تک 35 سال سے زائد نہ ہو ، والدین کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے زائد نہ ہو ، ذات کا صداقت نامہ ، طلباء و طالبات کا اقلیتی طبقہ سے وابستہ ہونا لازمی ہے۔ ڈگری / انجینئیرنگ میں 60 فیصد نشانات کی حصولی کے ساتھ ماسٹر ڈگری کیلئے اور پوسٹ گریجویشن میں 60 فیصد نشانات کی حصولی کے ساتھ پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہشمند طلباء اہل ہیں ۔ IELTS، TOFEL یا GMAT، GRE کورسیس میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں ۔ سال 2021 اسپرنگ سیزن اور فال سیزن تک منتخبہ بیرونی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے ہوں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.telanganaepass.gov.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ درخوسات کے ادخال کی آخری تاریخ 31 ڈسمبر 2021 شام 5 بجے تک ہے ۔