کسی قسم کی لاپرواہی نہ ہو، جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر وجیا راما راؤ کی مخاطبت
کڑپہ ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی یکم ستمبر تا 3 ستمبر ضلع کڑپہ کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں آج ضلع کلکٹر کڑپہ وی وجیا راما راجیو نے کلکٹریٹ کے اپندنا ہال میں ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل کے ذریعہ سے وزیر اعلیٰ کے دورہ کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس میں 3 روزہ دورہ سے پیش نظر مختلف تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وجیا راما راجیو نے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کئے۔ دورہ کے موقع پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی کو جگہ نہیں دینا چاہئے۔ جن عہدیداروں کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اسے ایک جامع منصوبے کے تحت مکمل کریں۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دورہ کو ضروری پروٹوکال کے تحت کووڈ کی پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے ہیلپ ڈسک قائم کرنے کے لئے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی۔ اس اجلاس میں کڑپہ، جمل مڈگ، بدویل اور پلی ویندلہ کے آر ڈی اوز دھرم چندرا ریڈی، سرینواسلو، وینکٹ رمنا اور وینکٹیشورلو کے علاوہ ڈی ایس پی کڑپہ شیوا ریڈی اور دوسرے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر وجیا راما لاجیو نے ضلع ایس پی کڑپہ کے ساتھ کڑپہ ایرپورٹ پر بندوبست کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع ایس پی کڑپہ کے کے ڈبلیو امبوراجن نے وہاں موجود پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس دورہ سے متعلق ضروری ہدایات دیئے۔ ڈی ایس پی کڑپہ شیوا ریڈی اے آر کے ڈی ڈی ایس پی پی رمنیا اور دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔