چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

ممبئی : مہاراشٹراکے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو اتوارکو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے ڈائریکٹر جنرل کو سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ ڈی جی پی اور محکمہ انٹیلی جنس کے سربراہ کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو ملنے والی مسلسل دھمکیوں کا پتہ چلانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیں۔ درحقیقت محکمہ انٹیلی جنس کو ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خودکش دھماکے کے ذریعے قتل کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ اسی دوران ایک ماہ قبل، وزارت میں ان کے دفتر میں سی ایم ایکناتھ شندے کو جان سے مارنے کی دھمکی والا خط بھی آیا تھا۔