حیدرآباد۔ انقلابی شاعر غدر نے چیف منسٹر کو عوامی قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے غریب عوام و کسان مطمئن ہیں۔ ریاستی وزیر کے ایشور نے وینکٹا پورم کے ٹی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم دوران انقلابی شاعر غدر کی قیامگاہ پہنچ کر کی۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان ریاست و ملک کی تازہ صورتحال اور مختلف اُمور پر تبادلہ کیا گیا۔ غدر نے کہا کہ ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اگر چیف منسٹر کے سی آر فیڈرل فرنٹ تشکیل دیتے ہیں تو وہ اس کی محاذی تنظیم کی طرز پر کلچرل فرنٹ تشکیل دیتے ہوئے کے سی آر کی بھرپور مدد کریں گے۔ غدر نے کے سی آر کی تلنگانہ تحریک کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 دن کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو تحریک کی کامیابی کی ضامن قرار دیا۔ انقلابی شاعر نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ سے ریاست کے نصف حصہ میں زرعی انقلاب برپا ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے ریاست کے غریب عوام اور کسان پوری طرح مطمئن ہیں۔ ٹی آر ایس کی امیدوار سبیتا کشور کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔