حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : حکومت آندھراپردیش کے گائیڈ لائن کے مطابق معزز میڈیکل اینڈ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کمشنر اور ریاستی امیونائزیشن آفیسر، میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ بلاتعطل ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔چونکہ حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق کسی بھی عازمین کو بغیر ویکسنیشن کے حج کے سفر کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔معزز کمشنر نے مثبت جواب دیا اور یقین دلایا کہ عازمین حج کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام کو بغیر کسی پریشانی کے شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حد تک متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران کو مناسب ہدایات جاری کی جائیں گی چونکہ جسم کو ویکسینیشن کے بعد اینٹی باڈیز تیار کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے عازمین حج کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنے حج کی تاریخ سے کم از کم 15 دن پہلے ویکسین لگائیں۔ متعلقہ اضلاع کی حج سوسائٹیاں اس معاملے کو ذہن میں رکھیں اور مناسب انتظامات کریں۔ ایگزیکٹو آفیسر،آندھرا پردیش حج کمیٹی، وجئے واڑہ۔ سی ای او غوث محمد پیر نے اعلان کیا۔چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو اور اور اقلیتی بہبود کے وزیر جناب این ایم ڈی۔ فاروق نے اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اور کہا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔